ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی قیادت میں اقلیتی تعلیمی اداروں کا اہم اجلاس

ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی قیادت میں اقلیتی تعلیمی اداروں کا اہم اجلاس

Wed, 24 May 2017 23:17:13    S.O. News Service

گلبرگہ24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈپٹی ڈائیریکٹرمحکمہ تعلیمات گلبرگہ نے ضلع کے تمام بلاک ایجوکیشن آفیسرس الند، افضل پورجیورگی، چنچولی، سیڑم، چیتاپور، گلبرگہ شمال و گلبرگہجنوب کو اطالاع دی ہے کہ وزیر اعظم  کے پندرہ نکاتی پروگرام کے تحت اقلیتی طبقات کے مدارس میں انفرااسٹرکچر (بنیادی سہولیات) کے فروغئ کے لئے اور عربی مدارس میں معیاری  تعلیم کے فروغ کے لئے SPQEMکے تحت دو اسکیمیں جاری کی گئی ہیں۔ لیکن گلبرگہ میں ان اسکیموں کا خواطر خواہ فائیدہ حاصل نہیں ہوا ہے۔لہٰذا مائیناریٹی کے مدارس اور عربی مدارس کی انتظامی کمیٹیوں کے صدور اور سیکریٹریز کا ایک اہم اجلاس بتاریخ 26.05.2017کوKUDA(گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی)کے دفتر میں دوپہر3بجے منعقد ہوگا۔۔ اس اجلاس کی قیادت الحاج ڈاکٹر قمر الاسللام،رکن ؤاسمبلی گلبرگہ و سابق وزیر کرناٹک اورجبکہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی  کریں گے۔ اقلیتی قرار کردہ اداروں اور عربی مدارس کے صدور اور سیکریٹریز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر اس اجلاس میں شرکت کرکے اپنی تجاویز  پیش کرتے ہوئے اسکیم کے متعلق معلومات حاصل کریں  ۔  
 


Share: